اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینی بچے کی عمر ڈیڑھ برس سے کم بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق غاصیب اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال مغربی گاؤں عابود پر حملہ کرکے گھروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی تھی جس کے نتیجے میں مذکورہ بچے کی حالت غیر ہوگئی تھی۔
غاصب صہیونی فوجیوں نے بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی بھی اجازت نہیں دی تھی۔
بچے کو کافی تاخیر کے بعد استپال منتقل کی گیا تھا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکا اور چھے ماہ تک موت اور حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد شہید ہوگیا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی فلسطینی بچے کو صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ اقدامات کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
پچھلے چند عشروں کے دوران لاتعداد فلسطینی بچے غاصب صیہونی فوجیوں کی بربریت کا نشانہ بن کر شہید ہوچکے ہیں۔
........
/169